تازہ تر ین

سری دیوی کو دیکھنا جج کی خواہش تھی ,کہاں طلب کیا گیا؟

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی شخصیت نہ صرف سلور اسکرین بلکہ اس سے بھی آگے اپنے اندر ایک کشش رکھتی تھی، اس کا عملی مظاہرہ ایک بار عدالت میں دیکھنے میں آیا۔ 

واضح رہے کہ سری دیوی کا فروری 2018 میں دبئی میں انتقال ہوگیا تھا۔

متعدد بھارتی فلمی شخصیات کی عدالتوں میں ہائی پروفائل کیسز میں نمائندگی کرنے والے معروف سینئر وکیل مجید میمن نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے ایک ناقابل فراموش واقعہ سنایا۔

انھوں نے بتایا کہ ایک مجسٹریٹ نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو ان کے کیریئر کے عروج کے دور میں ایک کیس میں صرف اداکارہ کو دیکھنے کیلئے اصرار کیا کہ انھیں عدالت میں طلب کیا جائے۔

سینئر وکیل کا کہنا تھا کہ میں بڑی کوشش کی مجسٹریٹ صاحب سری دیوی کو حاضری سے استثنیٰ دیدیں، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ بلآخر جب سری دیوی عدالت میں پیش ہوئیں تو وہاں ایک بے قابو جم غفیر جمع ہوگیا جنھیں کنٹرول کرنا مشکل ہورہا تھا۔

واضح رہے کہ 80 سالہ مجید میمن مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے سابق رکن رہے ہیں۔ وہ ان دنوں اپنی خود نوشت مائی میمیور پر کام کر رہے ہیں جس میں وہ اس قسم کے واقعات کو یکجا کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain