تازہ تر ین

نیمار بچپن کے کلب کو دیکھتے جذباتی , رو پڑے

برازیل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر اپنے بچپن کے کلب کو دوبارہ جوائن کرکے رو پڑے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال اور پیرس سینٹ جرمن کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے مقامی کلب سانتوس سے 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔

برازیل کا مقامی کلب سانتوس وہی ہے جہاں سے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

کلب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نیمار سے 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے تاہم کوشش ہوگی انہیں کلب کیساتھ جوڑ کر رکھا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اگلے ورلڈکپ تک ہمارے ساتھ ہی رہے۔

نیمار کی اپنے بچپن کے کلب میں واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، اسٹار فٹبالر اپنے مداحوں کے سامنے زبردست پذیرائی ملنے پر رو پڑے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر فٹبالر کو ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے بچپن کے کلبوں میں واپس آنا چاہیے، یہ لمحہ بہت یادگار ہے۔

نیمار نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف 7 میچز کھیلے، الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل سے سرجری بھی کروائی تھی۔

واضح رہے کہ نیمار جونیئر نے فرانسیسی کلب کو چھوڑ کر الہلال سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم وہ ایک سال بعد ہی کلب سے علیحدہ ہوگئے، سعودی کلب پی ایس جی کے مقابلے 6 گُنا زیادہ رقم ادا کررہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain