پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اپنی شیندی کی تقریب میں بالی وڈ گیت پر انٹری نے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
‘جفا’ اور ‘نوروز’ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین نے 2025 کو اپنی زندگی کا یادگار سال بناتے ہوئے زندگی کے ایک خاص اور نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔
ماورا حسین نے یوں تو متعدد اسٹارز کے ساتھ کام کیا لیکن انکا اداکار امیر گیلانی کے ساتھ کام کرنا خوش آئند ثابت ہوا کیونکہ دونوں نے پوری زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار بھی ان اسٹار جوڑی میں ہوتا ہے جو آن اسکرین اپنی جادوئی کیمسٹری سے سب کے دل جیتنے میں کامیاب تھے لیکن حقیقی زندگی میں کھل کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامتے نہیں دکھ رہے تھے۔
5 فروری کو دونوں نے نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔
پہلے شاہی قلعے میں ہونے والے فوٹوشوٹ سے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کرنے والی جوڑی نے اگلی پوسٹ میں نکاح کے وقت لی گئیں یادگار تصاویر شامل کیں اور پھر ایک حسین ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔
یہ ویڈیو فینز کو تقریب میں شرکت کرنے جیسا محسوس کرواتی نظر آئیں کیونکہ اس میں سارے خاص مومنٹس شامل ہیں۔
نکاح کے اگلے روز 6 فروری کو شیندی منعقد کی گئی جو رات میں نہیں بلکہ دن میں ہی ہوئی۔
اس موقع پر ماورا حسین نے ہلکے گلابی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ امیر گیلانی بھی ٹوئننگ کرتے ہوئے ہلکی گلابی شیروانی پہنے دکھے۔
شیندی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں ڈانس ویڈیوز کے علاوہ دلہا دلہن کی انٹری بھی شامل ہے۔
اس تقریب میں امیر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ کسی پشتو گانے پر انٹری دیتے دکھے جو سب ناچتے ہوئے تقریب کا حصہ بنے۔
امیر گیلانی کے بعد ماورا حسین کی انٹری ہوئی جو خوب چرچوں میں ہے کیونکہ ماورا حسین نے کسی روایتی انٹری سونگ کے بجائے بالی وڈ کی فلم ‘زبیدہ’ کے گیت ‘دھیمے دھیمے’ پر انٹری دی۔
ماورا حسین کے سر پر پھولوں کی چادر کو انکے بھائی، بہنوئی فرحان سعید اور کانٹینٹ کریئٹر و ڈراما کریٹک حسان چوہدری پکڑے ہوئے تھے۔
اس پھولوں کی چادر کے نیچے کھڑی ماورا حسین اسپیکر پر بجنے والے گیت ‘دھیمے دھیمے’ کو خود بھی گاتے ہوئے امیر گیلانی کو دیکھ کر محبت سے بھرے اشارے کرتی دکھیں اور ساتھ ساتھ اپنے قدم بڑھا کر انکی جانب بڑھتی چلی گئیں۔