سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
گلین فلپس 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ڈیرل مچل 81 رنز اور کین ولیمسن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے دو اور حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 48 ویں اوور میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 40، طیب طاہر 30، کامران غلام 18، خشدل شاہ 15، نسیم شاہ 13، شاہین شاہ آفریدی 10، بابر اعظم 10جبکہ کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔
ابرار احمد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے 3، 3 جبکہ مائیکل بریسویل 2 اور گلین فلپس نے 1 وکٹ