تازہ تر ین

ارباز اور ملائیکہ اروڑہ کی طلاق کیوں ہوئی؟سلمان نے سچ بتا دیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔

حال ہی میں سلمان خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ ارباز کے بیٹے ارہان خان کی پوڈکاسٹ  میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔  دورانِ انٹرویو، سلمان نے ارہان کو والدین کی علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز، زندگی کے نشیب و فراز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مفید مشورے دیے۔

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی پر مختصر بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ارہان زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر چکا ہے، اور والدین کے درمیان علیحدگی کے بعد بچوں کو خود ہی ان چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ارہان کو نصیحت کی کہ ایک دن اس کا بھی اپنا خاندان اور گھر ہوگا، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے خود کو مضبوط بنائے تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال گھریلو ماحول قائم کر سکے۔

سلمان خان نے ارباز اور ملائیکہ کی طلاق پر زیادہ تفصیل میں جانے کے بجائے بامعنی اور مثبت انداز میں بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاندان کے ساتھ دوپہر اور رات کے کھانے کا رواج برقرار رہنا چاہیے اور خاندان میں ایک مضبوط سربراہ ہونا چاہیے جس کا سب احترام کریں۔

انہوں نے ارہان کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں، لیکن اس کے باوجود مثبت پہلو تلاش کرنا ضروری ہے کیونکہ مضبوط خاندانی رشتے زندگی میں بےحد اہمیت رکھتے ہیں۔

سلمان خان نے ارہان کی سمجھداری کی تعریف کرتے ہوئے اس کی ہمت کو سراہا کہ وہ اپنے والدین کی علیحدگی کے باوجود زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم تقریباً 20 سال بعد، 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ طلاق کے بعد بھی انہوں نے اپنے بیٹے ارہان خان کی پرورش میں توازن قائم رکھنے کا راستہ نکالا اور والدین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain