تازہ تر ین

26 نومبر احتجاج؛ 5 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 5 کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگری عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں بیشتر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔ ملزمان سے کوئی برآمدگی بھی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کیں۔ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزمان کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain