تازہ تر ین

مسافر کوچ کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر؛ حاملہ خاتون جاں بحق، 8 سالہ بیٹی زخمی

بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب  موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی  جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل  سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ  مریم دختر فقیر محمد سے ہوئی۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور متوفیہ کا شوہر  فقیر محمد محفوظ رہا ۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے دیور فاروق نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بھائی فقیر محمد اپنی موٹر سائیکل پر فیملی کے ہمراہ سسرال واقعہ لکی چڑھائی بلدیہ ٹاؤن سے گھر گلشن مزدور آرہا تھا کہ جامعہ فاروقیہ بلدیہ کے قریب مسافر کوچ نے اس کی موٹر سائیکل کوٹکر ماردی۔

انہوں نے بتایا کہ بھابی حاملہ تھیں۔بھائی مزدوری کا کام کرتا ہے اور اس کے 2 بچے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ہیوی ٹریفک کو لگادم دے اور  ٹریفک حادثات کو روکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain