تازہ تر ین

نورا فتیحی کی سالگرہ مداح نے انوکھے انداز میں منا کر اداکارہ کو حیران کردیا

بالی وڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کے مداحوں نے ان کی سالگرہ ایک منفرد انداز میں منائی۔

فین کلبز نے مستحق بچوں میں کھانا تقسیم کرکے اداکارہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا، جو ان کے لیے ایک بہت خوبصورت اور نیک نیتی پر مبنی تحفہ ثابت ہوا۔

نورا فتیحی نے اپنے مداحوں کی اس خوبصورت نیکی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا: “یہ ایک بہت خوبصورت، فیاض اور بے لوث جذبہ ہے! میرے مداحوں کو سلام!”

نورہ فتیحی کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ان کے گانے “Snake” نے زبردست مقبولیت حاصل کی اور ریلیز کے 24 گھنٹوں کے اندر دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویڈیو بن گیا۔

یہ گانا Spotify Global Charts میں تیسرے نمبر پر بھی آ چکا ہے اور 90 ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، نورا فتیحی جلد ہی Snake کے پروڈیوسر ٹومی براؤن اور مشہور نغمہ نگار تھیرون بلی (جنہوں نے برونو مارس اور روزے کے ساتھ کام کیا) کے ساتھ ایک اور بڑے عالمی پروجیکٹ پر کام کر سکتی ہیں۔

نورا فتیحی کے فینز نہ صرف انہیں سپورٹ کر رہے ہیں بلکہ ان کی سالگرہ کو بھی ایک فلاحی عمل میں بدل کر دوسروں کے لیے مثال قائم کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain