اداکار وکی کوشل کی تاریخ پر مبنی فلم ’چھاوا‘ 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس کی ایڈوانس بکنگ انتہائی شاندار رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل کی فلم کی صرف 48 گھنٹوں میں بھارت کے سینما گھروں میں دو لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں، جو فلم کی مقبولیت اور شائقین کے جوش و خروش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ فلم ملک بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی اوپننگ ڈے کلیکشن بھی شاندار ہوگی۔
وکی کوشل نے اس فلم کے لیے اپنا وزن بھی 100 کلو تک بڑھایا ہے جس کیلئے انہوں نے بےحد محنت کی اور یہ ان کے کریئر کی سب سے بڑی فلم بھی ثابت ہوسکتی ہے اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے وکی نے اپنے کان بھی چھدوائے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ’”چھاوا‘ کی ہدایت کاری لکشمن اوتیکر نے کی ہے جبکہ اس میں وکی کوشل اور رشمیکا مندنا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
دیگر نمایاں اداکاروں میں اکشے کھنہ، اشوتوش رانا، دیویا دتہ، وینیت کمار سنگھ اور ڈیانا پینٹی شامل ہیں۔ فلم کو دنیش وجن کے میڈوک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔