تازہ تر ین

ارجن کپور کا حیران کن ردعمل! مداح نے ملائیکہ کا نام لیا تو کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور مداح کی جانب سے ملائیکہ اروڑہ کا نام لینے پر مشکل میں پڑگئے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ارجن کپور اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہوئے جب ایک مداح نے بلند آواز میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کا نام لیا۔

اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ ارجن کی طرف متوجہ ہوگئے تاہم ساتھی اداکارہ اداکارائیں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ارجن کپور خوشگوار موڈ میں فلم کی تشہیر میں مصروف تھے تاہم اچانک ایک مداح نے زور سے ملائیکہ اروڑا کا نام پکارا، جس پر ارجن کی مسکراہٹ غائب ہوگئی اور وہ خاموشی سے اس مداح کی طرف دیکھنے لگے بظاہر ارجن غصے میں لگ رہے تھے تاہم جواب دینے سے گریز کیا۔

یہ واقعہ ارجن کپور کی آنے والی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی پروموشن کے دوران پیش آیا، یہ فلم 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے، تاہم گزشتہ سال ان دونوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain