اداکارہ عریشہ رضی نے بھی اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری سناکر فینز کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کردیا۔
اداکارہ عریشہ رضی نے بطور چائلڈ اسٹار شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے انڈسٹری میں آتے ہی چھا گئیں متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عریشہ رضی کو کم عمری میں ہی کبھی اشتہارات میں دیکھا گیا تو کبھی شو کی مہمان نظر آئیں۔
سال 2022 میں عریشہ رضی کے اچانک نکاح کی خبریں سرگرم ہوئیں جسکے بعد جنوری 2024 سے اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
عبداللہ فرخ نامی شخص کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد عریشہ رضی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جبکہ انہوں نے شادی کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔
انسٹاگرام پر اکثر و بیشتر اداکارہ شوہر کے ہمراہ گھومنے پھرنے کی تصاویر جاری کرتی نظر آتی ہیں جنہں مداح خوب پسند بھی کرتے ہیں۔
اس دوران عریشہ کے حاملہ ہونے کا بھی شور سنائی دیا جس پر اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کے بجائے خاموشی دیکھ کر صارفین خاموش بیٹھ گئے۔
اب حال ہی میں عریشہ نے اپنے حاملہ ہونے کی نہ صرف خود تصدیق کردی ہے بلکہ بے بی شاور کا دلکش فوٹو شوٹ بھی شیئر کرتے ہوئے اپنے فینز کو خوشخبری سنادی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں عریشہ کو اپنے شوہر کیساتھ کیک کاٹتے اور چھوٹے چھوٹے جوتے ہاتھ میں تھامے پوز دیتے دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں ارد گرد کی سجاوٹ بھی کیمل تھیم پر مشتمل تھی جو دیکھنے میں قابل دید لگ رہی تھی۔
دلکش بےبی شاور کی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’ہم بے حد انتظار کر رہے ہیں!سب سے خوبصورت ’بیبی شاور’ منایا، جو محبت، ہنسی اور بے شمار خاص لمحوں سے بھرپور تھا۔ دل سے شکر گزار ہوں ہر اس شخص کا جس نے اس دن کو ناقابلِ فراموش بنایا!’
دوسری جانب عریشہ کے جلد ولدیت قبول کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز سے وابستہ نامور اداکارائیں جن میں ایمن خان ، رابعہ انعم، شگفتہ اعجاز، طوبی انوار اور ٹک ٹاکر ربیکا خان نے بھی عریشہ رضی کو حمل کی مبارک باد کی۔