تازہ تر ین

عامر خان کا بیٹے کو اداکاری سکھانے پر خطیر خرچ – حیران کن انکشاف!

بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد، سپر اسٹار عامر خان نے ان کی اداکاری کی تربیت پر “ناقابلِ یقین” رقم خرچ کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جنید خان نے بتایا کہ انہیں اداکاری کی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جو کہ ایک بڑی سہولت ہے کیونکہ زیادہ تر اداکار میدان میں سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: “مجھے تھیٹر اسکول جانے اور اپنے والدین کا بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کی سہولت ملی۔ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے، خاص طور پر ایسی فیلڈ میں جس کا مالی فائدہ فوری نظر نہیں آتا۔”

انہوں نے اپنے والد عامر خان کی تربیت کے بارے میں بتایا کہ “انہوں نے کوئی باقاعدہ اداکاری اسکول نہیں جوائن کیا بلکہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (FTII) میں ڈپلومہ فلموں میں کام کرتے ہوئے سیکھا۔”

جنید خان نے مزید کہا کہ ہر اداکار کا سیکھنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ کچھ عملی تجربے سے سیکھتے ہیں، تو کچھ تکنیکی مہارتیں حاصل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنید خان نے 2024 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم “مہاراج” سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، جس میں ان کے ساتھ جیدیپ اہلوت، شالینی پانڈے، اور شرواری اہم کرداروں میں نظر آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain