تازہ تر ین

کراچی؛ 4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی؛ ویڈیو دیکھیں

4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بلاک 2 الفلاح مسجد کے قریب گھر میں دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیزر کے پھٹنے سے ہوا، جس سے گھر میں موجود تین خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گیزر پھٹنے سے  گھر کی دیواریں زمیں بوس ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain