تازہ تر ین

لعل شہباز قلندر عرس: زائرین بس کو حادثہ، 16 جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہرخیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے والے زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ضلع خیرپورکی تحصیل رانی پور میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاںحضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 16 زائرین جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کروایا۔
مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئی، اور انتظامیہ کی مدد کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رانی پور حادثے پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلیٰ سندھ  نے  ہدایت کی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے، زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ رانی پور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کی کہ عوام ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain