تازہ تر ین

راولپنڈی ،اسلام آباد میں زلزلہ ,ریکٹر سکیل پر شدت4.8

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain