تازہ تر ین

کراچی: تیزرفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا، مقدمہ درج

مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔

ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر ڈرائیور کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain