تازہ تر ین

کراچی، گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی جاری

شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔

فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔

آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔

پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر آتشزدگی بجھانے کے آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک آتشزدگی پر مکمل قابو نہیں پا لیا جاتا، واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ فائر بریگیڈ کی کارروائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain