تازہ تر ین

ڈانٹ سے تنگ 14 سالہ لڑکے نے باپ کو زندہ جلا دیا

نئی دہلی: فرید آباد کے علاقے اجے نگر پارٹ 2 میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 14 سالہ لڑکے نے اپنے والد کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، لڑکے کو باپ نے چوری کے شبہ میں ڈانٹا تھا، جس پر وہ طیش میں آ گیا۔

یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ مکان مالک ریاض الدین نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ اچانک محمد علیم کی چیخوں سے جاگے۔

ریاض الدین کا کہنا تھا “جب میں چھت کی طرف جانے لگا، تو دروازہ بند تھا۔ میں نے ایک پڑوسی کی مدد سے دروازہ کھلوایا، تو دیکھا کہ کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی اور علیم اندر سے چیخ رہا تھا۔”

جب دروازہ توڑا گیا، تو محمد علیم شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ اس کا بیٹا کسی اور مکان میں کود کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، علیم نے اپنے بیٹے پر جیب سے پیسے چرانے کا الزام لگایا تھا۔ غصے میں آ کر لڑکے نے مبینہ طور پر کوئی آتش گیر مادہ اپنے والد پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

محمد علیم کا تعلق اتر پردیش کے ضلع مرزاپور سے تھا۔ وہ ستمبر 2024 میں اپنے بیٹے کے ساتھ فرید آباد منتقل ہوا تھا اور چھت پر ایک کمرہ کرائے پر لے کر رہ رہا تھا۔

وہ مساجد کے لیے چندہ جمع کرنے اور ہفتہ وار بازار میں مچھر دانیاں و دیگر اشیاء بیچنے کا کام کرتا تھا۔ علیم کی بیوی کئی سال پہلے وفات پا چکی تھی اور اس کے چار شادی شدہ بچے علیحدہ رہتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain