تازہ تر ین

شیخوپورہ، فاروق آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے 3 افراد کو کچل ڈالا

فاروق آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں گورونانک پورہ سٹاپ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد شادیوں پر گھوڑا ڈانس کرواتے تھے اور ان کے ساتھ دو گھوڑے بھی کچلے گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت فلپس مشتاق اور عامر مشتاق کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain