تازہ تر ین

جرمنی، انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو نے انتخابی معرکہ جیت لیا

جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو نے قبل از وقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) نے برتری حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج میں فریڈرک میرز کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) نے 29 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

سی ڈی یو کے مدمقابل انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کو 20 فی صد ووٹ ملے، واضح رہے کہ اس جماعت کی رہنما ایلس وائیڈل ہیں اور ان کی جماعت امیگریشن کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

سابق چانسلر اولاف شولز نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ان کی جماعت ایس پی ڈی کو صرف 16 فی صد ووٹ ملے، جبکہ گرین پارٹی 12.3 فی صد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر رہی۔

قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں سی ڈی یو کی کامیابی کے بعد فریڈرک میزر کے جرمنی کے نئے چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain