تازہ تر ین

– حسن نصراللّٰہ کی نماز جنازہ، 78 ہزار سے زائد افراد شریک

بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی بیروت میں تدفین کر دی گئی ، نماز جنازے پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے نچلی پروازیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی بیروت میں تدفین کردی گئی، نماز جنازے پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے نچلی پروازیں کیں۔

جنازے کے اجتماع کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔

حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نے فضا میں کشیدگی پیدا کردی۔

اسرائیلی طیاروں کی پرواز کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر پرواز کرنے والے اسرائیلی طیارے واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا وہ زندہ نہیں رہے گا۔

قبل ازیں حسن نصراللّٰہ کے جسد خاکی تدفین کیلئے اسٹیڈیم سے لے جایا گیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران موجود تھے۔

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بیروت اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں پچپن ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہاشم صفی الدین کو پیر کو جنوبی لبنان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نماز جنازہ و تدفین کے پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

زرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز جنازہ میں تاخیر ہوئی ہے۔ حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ 65 ممالک سے 800 شخصیات بھی شرکت کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain