تازہ تر ین

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو چھ سال مکمل ہو گئے، پاک فضائیہ کا تاریخ ساز دفاع

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کوچھ سال مکمل ہوگئے، ستائیس فروری دو ہزار انیس کو پاک فضائیہ نے دشمن کومنہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملادیا تھا۔

چودہ فروری دو ہزار انیس کو مودی سرکار نے منظم منصوبہ بندی کے تحت پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔ اپنے چالیس فوجی مروا کر الزام پاکستان پرعائد کردیا۔ اس ڈرامے کا الزام بھارت مسلسل پاکستان پر لگاتا رہا۔

چھبیس فروی کو پاکستان کی فضائیہ حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی طیارے جابہ کے قریب بم پھینک کر فرار ہوگئے اور دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ کونشانہ بنایا ہے۔

پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کا جھوٹ عالمی سطح پر عیاں کرنے کا فیصلہ کیا۔ مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیاروں کو مار گرایا ۔

27 فروری 2019 ملکی تاریخ کا اہم واقعہ ہے جومسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورپاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔

بھارت کا گودی میڈیا میں کبھی 300 دہشت گرد مارے جانے کی رپورٹ کرتا تو کبھی جعلی آڈیوز پر مبنی گفتگو نشرکرتا رہا۔ جھڑپ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔ جس نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔

2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی حدود میں گرا، دوسرا طیارہ پاکستان کی حدود میں آ گرا۔ مگ 21 لڑاکا طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کوزندہ گرفتار کیا گیا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے پریس کانفرنس میں حقائق کے منافی دعوی کیا، بالاکوٹ پرفضائی حملے میں جیشِ محمد کے مدرسے کو نشانہ بنایا گیا۔

27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا۔ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھونڈا دعوی مسترد

امریکہ نے بھارت کے پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کے بھونڈے دعوے کو مسترد کر دیا، چھبیس فروری دوہزار انیس کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نےاگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فضائیہ، پاکستانی ایف سولہ مارگرانے میں ناکام رہی، بھارتی جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا، چھ فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain