تازہ تر ین

مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کیلیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل

کراچی: ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد انسانیت سوز تشدد کے بعد بلوچستان لے جاکر قتل کیے جانے والے  مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کیلیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے قتل کی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔

ٹیم ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں دوستوں کے حوالے سے بھی چھان بین کرے گی جبکہ  منشیات فروشی میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain