تازہ تر ین

رمضان المبارک کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اوقات کار جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں کے رمضان المبارک کے عدالتی اوقات جاری کر دیے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اویس الحسن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں عدالتیں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گی۔

سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ پیر سے جمعرات ڈویژن بینچ میں عدالتیں بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی جبکہ جمعے کو کیسوں کی سماعت صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز کوئی سماعت نہیں ہوگی ججز اپنے تحریری حکمنامے لکھیں گے۔ رمضان المبارک کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ دفاتر کے اوقات بھی جاری کردئیے جس کے مطابق پیر سے ہفتے تک ہائیکورٹ کے دفاتر صبح نو بجے سے اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعے کے روز ہائیکورٹ کے دفاتر صبح نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کھلے ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے عدالتی اوقات کار کے مطابق سیشن کورٹ میں پیر سے ہفتے  تک رمضان المبارک کے دوران عدالتیں صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے تک کام کریں گی۔ جمعے کے روز سیشن عدالتیں صبح نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کام کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain