تازہ تر ین

امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا

امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آج سے عمل میں آئے گا۔

اس کے ساتھ ہی چین سے امریکا کی درآمدات پر اضافی رقوم کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر کسی معاہدے کی کوششوں کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی ڈیل کے امکانات بہت کم ہیں۔

کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف نافذ ہونے کے اثرات امریکی اسٹاک مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ 2025 میں پہلی بار ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک دن میں 1.8 فیصد کمی آئی ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں بھی تنزلی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جو عالمی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا باعث بنی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain