تازہ تر ین

ٹرمپ کی چال ڈھال اور ہاتھوں کے زخم – نیا معمہ

ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی سُپر پاور سمجھے جانے والے ملک امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بظاہر دنیا کے طاقتور ترین شخص بن چکے ہیں، تاہم ان کی چند تصاویر اور ویڈیوز نے انکی صحت سے متعلق شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے گولف کارٹ سے باہر نکلتے ہوئے یا اسٹیج پر چڑھنے کے دوران لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا گیا، علاوہ ازیں ان کے ہاتھوں کی پشت پر ایک بڑے زخم یا نیل کے نشان نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کو جنم دیا ہے۔

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

24 فروری کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے دوران یہ نشان واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔

دائیں ہاتھ کی پشت پر یہ بڑا نیل نظر آنے کے چند روز بعد ان کی ہتھیلی پر 2 گہرے سرخ نشانات بھی دیکھے گئے، یہ نشانات اس وقت میڈیا اور عوام کی نظروں میں آئے جب صدر ٹرمپ سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ٹرمپ کے ہاتھ پر ان نشانات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے بڑھتی چہ مگوئیوں کے پیشِ نظر وضاحت بھی جاری کی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین اس وضاحت سے مطمئن نہیں نظر آرہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ‘صدر ٹرمپ عوامی آدمی ہیں، وہ روزانہ لوگوں سے ملتے ہیں اور مسلسل کام میں مصروف رہتے ہیں، ان کے ہاتھ پر نظر آنے والے نیل صرف اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ مسلسل مصروفِ عمل ہیں اور روزانہ کئی لوگوں سے مصافحہ کرتے ہیں’۔

اس سے قبل ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کو اپنی گولف کارٹ سے باہر نکلنے میں مشکل پیش آنے اور پھر لڑکھڑا کر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسی طرح ان کی مزید ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں جس میں انہیں مسلسل جُھک کر کھڑے ہوتے دیکھا گیا، بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ زائد العمری یا کسی نامعلوم بیماری کے سبب سیدھے کھڑے نہیں ہو سکتے۔

ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل رہی جس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کو بظاہر اپنا پوسچر اور توازن برقرار رکھنے کیلئے ڈبل ہیل والے جوتے پہنے دیکھا گیا۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

واضح رے کہ ٹرمپ کے مخالفین کی جانب سے اکثر انکی مکمل میڈیکل رپورٹس عام کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

دسمبر 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ جلد اپنی مکمل میڈیکل رپورٹ جاری کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain