تازہ تر ین

ابراہیم اور خوشی کیخلاف تنقید پر کرن جوہر بول پڑے

بالی وڈ کے مشہور فلم ساز کرن جوہر نے نوجوان اداکاروں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی  فلم ‘نادانیاں‘ میں اداکاری کیلئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید پر اداکاروں کی بھرپور حمایت کردی۔

 فلم ‘نادانیاں’ رواں ماہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس  پر ریلیز ہوئی، جس کے بعد فلم کو نقادوں اور ناظرین کی جانب سے اسٹار کاسٹ کی اداکاری کی بدولت منفی ردعمل ملا۔

حال ہی میں فلمساز  کرن جوہر اپنے آنے والی فلم ‘اکال‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شری ہوئے جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کرن نے خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران کرن جوہر سے فلم نادانیاں کی اسٹار کاسٹ  پر ہونے والی شدید تنقید کے بارے میں سوال کیا گیا۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے کرن کا کہنا تھا کہ ‘میں بس یہ ہی کہوں گا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بیکار کی باتیں، بیت نہ جائے رینا‘۔

 کرن جوہر کا یہ بیان اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ لوگوں کی تنقید پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے اور اس سے بچ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

بات کی جائے فلمی شائقین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کی تو  فلم ‘نادانیاں’ پر نقادوں اور ناظرین کی جانب سے کی جانے والی تنقید میں سب سے بڑا سوال یہ اٹھایا گیا ہے کہ ان نئے اور کم تجربہ کار اداکاروں کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیوں کیا گیا؟

اس کے علاوہ اپنا ردعمل دیتے ہوئے صارفین کا مزید کہنا تھا کہ  فلم کی اسٹار کاسٹ خوشی اور ابراہیم کی پرفارمنس میں ابھی بہت خامیاں ہیں تو انہیں فلم میں ڈائریکٹ مرکزی کردار کیوں دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس تنقید کے باوجود کئی بالی وڈ کی  مشہور شخصیات نے خوشی اور ابراہیم کی حمایت کی ہے جس میں اداکار سونو سود سرفہرست ہیں۔

 اداکار اور فلم ساز سونو سود نے حال ہی میں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں debutant (نئے اداکاروں) کے بارے میں شائقین سے نرمی برتنے کی اپیل کی تھی، اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن صارفین نے یہ قیاس کیا کہ یہ پیغام ‘نادانیاں‘ کی اسٹار کاسٹ کیلئے تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain