تازہ تر ین

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے مہنگی ادویات چوری

لاہور(مہران اجمل خان سے)لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے مہنگی ادویات چوری ہونے کی خبریں کی خبر سچ ثابت ہوگئی ، شہر کے متعدد ہسپتالوں کے سربراہان کی نااہلی کے باعث میڈیسن سٹور اور وارڈز سے ادویات چوری کا سلسلہ نہ رک سکا۔رات گئے تک چھ ہسپتالوں کی کروڑوں کی ادویات پکڑ لی گئیں، تین ملزمان لاہور جنرل ہسپتال کی پولیس چوکی نے گرفتار کرلئے ،لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، پینز ،جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال
کی ادویات کا بھاری سٹاک برآمد کرلیا گیا۔ایم۔ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین اور پینز ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق موقع پر پہنچ کر کروائی کی۔
ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ نیورو سائنسز (پینز) کی جانب سے مقدمہ درج کروادیا گیا۔ایم ایس پینز ڈاکٹر عمر اسحاق نے دو مریضوں کی درخواست پر کارروائی کی تھی۔ درخواست میں آصف نامی شخص پر سی ٹی سکین کے 7500روپے لینے کا الزام لگایا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزم جنرل ہسپتال کے سرکاری انجکشن مریضوں کو فروخت کرتا تھا۔تینوں ملزمان پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں اور سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ خبریں نے گزشتہ ماہ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کی ادویات چوری ہونے کی خبر شائع کی تھی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain