سنجے لیلا بھنسالی بھارتی سنیما کے سب سے مشہور ہدایت کاروں میں سے ہیں اور اس وقت اپنے کیریئر کی سب سے زیادہ پرجوش فلم – لو اینڈ وار – کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل شامل ہیں۔
اس فلم کو محبت کی ایک بڑی دلچسپ کہانی قرار دیا جارہا ہے، جو جنگ کے پس منظر میں دو ضدی مردوں کی انا کی لڑائی کے اردگرد گھومتی ہے۔
ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں اس فلم کی شوٹنگ زوروں پر جاری ہے جس کی کہانی سے متعلق ایک ایسی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جو شائقین کی دلچسپی کا باعث ہوگی۔
فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق، سنجے لیلا بھنسالی لو اینڈ وار کو رنبیر کپور بمقابلہ وکی کوشل فلم کے طور پر ترتیب دے رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ‘یہ ایک ایسی فلم ہے جو رنبیر کپور اور وکی کوشل کی طرف سے ادا کیے گئے دو ضدی مردوں کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں ہی غیر معمولی اداکار ہیں اور عالیہ بھٹ کے کردار کے لیے لڑائی میں شامل ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی نے رنبیر اور وکی کے درمیان تصادم کے کچھ سیکوئنس شوٹ کیے ہیں اور دونوں اداکاروں کے کردار سے زبردست متاثر ہوئے ہیں کیوں کہ دونوں لیڈز شاندار اسکرین موجودگی کے ساتھ شاندار اداکار ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سنجے بھی ان دونوں اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے پروسس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، کیونکہ وہ ان کے وژن کو کمال تک پہنچا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ’ اس فلم کے لیے درحقیقت رنبیر، عالیہ اور وکی، تینوں نے خود کو سنجے لیلا بھنسالی کی دنیا کے حوالے کر دیا ہے۔ شوٹنگ ہموار طریقے سے جاری ہے اور فلم مارچ 2026 میں ریلیز کے لیے ٹریک پر ہے’۔
رنبیر کپور اور وکی کوشل دونوں لو اینڈ وار میں ہندوستانی مسلح افواج کے افسروں کا کردار ادا کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ فلم لو اینڈ وار کی کہانی کے مطابق رنبیر کے کردار میں منفی رنگ ہیں، اور فلم ساز اس کردار کو جارحیت کے احساس کے ساتھ چلا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک مشکل اینگل ہے لیکن کیمرے پر اچھی طرح سے عکاسی کرتا ہے، دوسری طرف وکی کا کردار باہر سے خاموش اور پرسکون ہے لیکن اس کی رائے مضبوط ہے، کہانی دو کرداروں کے درمیان تضاد کو ظاہر کرتی ہے – ایک شعلہ انگیز اور پرجوش، دوسرا ٹھنڈا اور محفوظ – ایک شدید اور ڈرامائی تنازع پیدا کرتا ہے، دونوں کردار اس انداز میں کام کرتے ہیں جو ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
لو اینڈ وار 20 مارچ 2026 کو بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ نومبر 2025 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔
یہ فلم بالترتیب 500 کروڑ روپے کی بلاک بسٹرز، اینیمل اور چھاوا، کے بعد رنبیر اور وکی دونوں کی بڑی اسکرین پر واپسی کی نشاندہی کرتی ہے۔