تازہ تر ین

حریم فاروق کی اداکاری پر والدہ کا حیران کن اختلاف!

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ ان کے رونے دھونے والے مناظر دیکھنا پسند نہیں کرتیں۔

 اداکارہ کے مطابق جب بھی وہ ڈرامے میں کوئی جذباتی سین کرتی ہیں، ان کی والدہ دیکھنا روک دیتی ہیں اور کہتی ہیں، ‘تم رو رہی ہو، میں یہ نہیں دیکھ سکتی‘۔

حریم فاروق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرامہ سیریل ‘معصومہ‘ میں خوش ہو جائیں گی۔

اداکارہ نے نجی مارننگ شو میں میزبان کے سوالات کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین ڈاکٹرز ہیں، جبکہ انہوں نے ایک بالکل مختلف شعبے کا انتخاب کیا۔

 حریم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین کا شکر گزار ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت کی اور انہیں اپنی پسند کے شعبے میں کام کرنے کی آزادی دی۔

حریم فاروق نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اپنے والدین سے کہا کہ وہ اداکاری میں کیریئر بنانا چاہتی ہیں، تو والدین نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنی ڈگری مکمل کرلو۔

 انہوں نے بتایا کہ والد صاحب کے اصرار پر ہی انہوں نے بیچلر کی ڈگری مکمل کی اور اس کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنے ڈرامے ‘بسمل’ میں نبھائے گئے کردار ‘معصومہ’ کو معاشرے کی حقیقت قرار دیتے ہوئے ہر انسان کی خواہشات کی عکاسی کرنے والا کردار قرار دے دیا۔

ڈرامے میں نعمان اعجاز ‘توقیر تاثر عرف ٹی ٹی’ کا کردار نبھا رہے ہیں جو ایک امیر شخص ہے اور اسکی بیوی ‘ریحام’ کا کردار سویرا ندیم ادا کر رہے ہیں اور بیٹے ‘موسیٰ’ کا کردار سعد قریشی نبھاتے دکھ رہے ہیں۔

اس خوشحال فیملی میں حریم فاروق کا کردار ‘معصومہ’ کی انٹری ہوتی ہے جو اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے امیر ٹی ٹی سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد ڈرامے کی کہانی نے ایسا موڑ لیا کہ ٹی ٹی کا گھر ہی ٹوٹ گیا۔

حریم فاروق کے کردار کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے لیکن انہوں نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ‘جب میں نے یہ ڈرامہ پڑھا تھا تو ابتداء میں مجھے معصومہ کا کردار بالکل پسند نہیں آیا تھا لیکن اختتام تک پہنچتے پہنچتے مجھے معصومہ کے کردار سے ہمدردی ہو گئی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے احساس ہوا کہ معصومہ ہر انسان کی خواہشات کی عکاسی کرنے والا کردار ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں جو ہو رہا ہے، لوگ جیسے ہو گئے ہیں، ہر کسی کو اپنی خوشیوں اور خواہشات کی تکمیل کا شارٹ کٹ چاہیے’۔

حریم فاروق نے یہ بھی کہا کہ ‘مجھے معلوم تھا کہ اس کردار کو نبھاتے ہوئے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا کیونکہ یہ کردار ہی ایسا ہے، لیکن کوئی اس کردار سے محبت کرے یا نفرت لیکن آپ اس کو ڈنائے نہیں کر سکتے یہ ہی سچ ہے’۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain