شہر قائد کے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں قیمت میں کمی کے لیے کے الیکٹرک کی جنوری 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔