پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے بالی وڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کا مشہور فلمی لُک چرا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ڈراما ‘خانی’ ، ‘رسوائی’ ، ‘گویا’ ، ‘ڈر خدا سے’ جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار نبھانے والی ثناء جاوید نے کریئر کا آغاز سپورٹنگ رولز ادا کرنے کے ساتھ کیا۔
وہ ڈراما ‘شہرِ ذات’ اور ‘پیارے افضل’ میں مرکزی کردار کی کہیں دوست تو کہیں بہن بنی نظر آئیں اور اپنی بہترین اداکاری کے آہستہ آہستہ مین لیڈ بن گئیں۔
ثناء جاوید جو پہلے اپنی دلکشی اور بہترین اداکاری کے سبب مشہور تھیں گزشتہ ایک سال سے اپنی ازدواجی زندگی کے سبب چرچوں میں آئیں۔
دراصل ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے نکاح توڑ کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی۔
اگرچہ دو گھر ٹوٹنے کے بعد بننے والی اس جوڑی کو فینز کی جانب سے نفرتوں کو سامنا رہا لیکن دونوں اپنی دنیا میں مگن نظر آئے۔
ثناء جاوید اگرچہ ان دنوں کسی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر نہیں آرہیں لیکن وہ فہد مصطفیٰ کے شو ‘جیتو پاکستان لیگ’ میں ٹیمز کو لیڈ کرتی دکھ رہی ہیں۔
اس شو میں ثناء جاوید شرکت کرتے ہوئے اپنی ملبوسات کا خوب خیال رکھ رہی ہیں اور آئے دن ایک سے بڑھ کر ایک لُک لیتے ہوئے حسین روایتی ملبوسات پہن رہی ہیں۔
ثناء جاوید کی شو کیلئے لیا گیا ایک لُک سوشل میڈیا پر خوب چرچوں میں آگیا ہے اور اسکی وجہ اس لُک کی بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے کے ایک فلمی لُک سے مشابہت ہے۔
ثناء جاوید نے کلاتھنگ برانڈ ‘آمنہ چوہدری’ کی سیاہ نیٹ سے تیار کردہ لمبی قمیص کے ساتھ سیاہ شلوار اور دوپٹہ پہنی نظر آئیں جسکی قیمت 64 ہزار 740 روپے ہے۔
اسکے ساتھ انہوں نے اپنی لُک کو دلکش بناتے ہوئے گھنگریالے بالوں میں دو گلاب کے پھول سجائے۔
اداکارہ کا سیاہ لباس پہنا اور پھر زلفوں میں سائڈ پر گلاب لگانا فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا ہے کیونکہ انہیں یہ لُک دیکھ کر ایشوریا رائے کی سال 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گزارش’ کا لُک یاد آگیا۔
اداکارہ نے اس فلم میں سیاہ لباس پہنا تھا اور انہوں نے بھی زلفوں میں سرخ گلاب لگائے تھے جو اس کردار کی خاص شناخت تھی۔
سوشل میڈیا پر ثناء جاوید کے اس لُک پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘عجیب بالی وڈ میں ہی چلی جاؤ’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘چائنا کی ایشوریا رائے’۔