شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے ساتھ کسی احتجاج کے پیش نظر ہی پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیے گئے۔
خبریں ڈیجییٹل کے مطابق بلوچستان کے بعد آج سندھ حکومت نے بھی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کمشنر کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔
کسی بھی احتجاج کے پیش نظر نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستوں گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔