تازہ تر ین

شین وارن ڈیتھ معمہ! برطانوی اخبار کا نیا انکشاف

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔

اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے کمرے سے غائب کر دی اور اس دوا کا رپورٹ میں بھی کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

افسر نے اپنے اس دعوے میں اخبار کو بتایا کہ ممنوعہ دوا کو غائب کرنے کے لیے ’اوپر‘ سے حکم آیا تھا، اور اس کی تحقیقات نہ کرانے کا فیصلہ آسٹریلوی کھلاڑی کی عزت کے خاطر کیا گیا تھا، جس میں آسٹریلوی حکام کی منشا بھی شامل تھی۔

برطانوی اخبار کو تھائی پولیس افسر نے بتایا کہ شین وارن کے ساتھ اس رات موجود خواتین سے بھی کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ لیگ اسپن بولنگ کے جادوگر 52 سالہ سابق کینگرو کھلاڑی شین وارن 4 مارچ 2022 کو تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی کے جزیرے میں ایک ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain