تازہ تر ین

سعد قریشی کی ننھی پری کیساتھ پہلی عید

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار سعد قریشی نے بھی اپنی ننھی پری کی پیدائش کے بعد پہلی عید مناتے ہوئے دلکش جھلکیوں سے سوشل میڈیا پر رونق لگادی۔

2024 میں ٹی وی اسکرین کی زینت بننے والے ڈرامے ’بسمل’ میں اداکاری سے خوب محبتیں اور تعریفیں اپنے نام کرنے والے خوبرو نوجوان سعد قریشی نے 2015 میں جیو ٹیلی ویژن کے بلاک بسٹر ڈرامے ’خدا اور محبت 2’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی ڈراموں میں معاون کردار سے خود کو ایک سپر اسٹار کے طور پر منوالیا۔

سعد قریشی ڈراما وفا، غیرت، شادی مبارک ہو، پکار ، کی جانا میں کون، میر ابرو، محبوب آپ کے قدموں میں، میرا مان رکھنا اور بے نام جیسے ڈراموں کا بھی حصہ رہے ہیں جبکہ انہوں نے ویب سیریز ’عبداللہ پور کا دیوداس’ اور شارٹ فلم ’ہاؤس نمبر 242’ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔

سعد قریشی نے کریئر کے ساتھ ساتھ اپنی نجی زندگی کو بھی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اگست 2018 میں ڈینٹل سرجن میشا چوہدری سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں منگنی کے 2 سال بعد وہ اپنی منگیتر سے جنوری 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اب اس جوڑے نے رواں سال ماہ فروری میں اپنی ننھی پری کی آمد کا اعلان کیا تھا جسکے ساتھ اب بار انہوں نے پہلی عید منائی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعد قریشی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اہلیہ اور بیٹی کیساتھ پوز دیتے دیکھا گیا۔

پہلی تصویر میں یہ پاور کپل اپنے بیٹی کو محبت بھری نگاہ سے دیکھ رہا تھا، جبکہ دوسری جھلک میں اداکار کا سولو پوز شامل تھا۔

اسی کیساتھ تیسری اور آخری تصویر بالترتیب باپ اور بیٹی کی محبت کو عیاں کرتی نظر آئی ، لیکن ان تصاویر میں اداکار نے بیٹی کے چہرے پر اموجی لگاکر فیس ریویل کرنے سے گریز کیا۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سعد نے کیپشن میں بیٹی کی جانب سے فینز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،‘چھوٹی سی دنیا کی طرف سے سب کو عید مبارک۔’ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ فرسٹ عید بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب سعد کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات بے حد پسند کرتی نظر آرہی ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اظہار محبت بھی کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain