تازہ تر ین

ایک ساتھ پہلی عید پر احمد علی اکبر کی اہلیہ کیساتھ ٹوئننگ

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار احمد علی اکبر نے شادی کے بعد اہلیہ ماہم بتول کے ساتھ پہلی عید پر ٹوئننگ کرکے عید کا مزہ دوبالا کردیا۔

احمد علی اکبر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے پُرکشش اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جن کی گرل فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے۔

انکے مشہور ڈراموں میں ’گزارش‘، ’یہ رہا دل‘، ’ میرا یار ملا دے‘، ’پھر وہی محبت‘، ’عہدِ وفا‘ اور ’تجدیدِ وفا‘ شامل ہیں۔

حال ہی میں انکا نام اپنی اداکاری یا کسی نئے پراجیکٹ کے سبب نہیں بلکہ شادی کی وجہ سے چرچوں میں نظر آیا جو انہوں نے لائم لائٹ سے چھپ کر خاموشی سے کرلی ہے۔احمد علی اکبر نے اپنی لَو لائیف سب سے چھپا کر رکھی، کسی کو یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں اور لڑکی بھی پسند کرچکے ہیں۔

اور اسی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے جنوری 2025 کے اختتام پر افواہیں کو سچ کرتے ہوئے فروری کے دوسرے ہفتے میں  ماہم بتول نامی وکیل و ڈیجیٹل کریئٹر سے شادی کرلی۔

اور اب اس جوڑے نے شادی کے بعد اپنی پہلی عید ایک ساتھ منالی جسکی جھلکیاں طویل انتظار کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کرکے فنز کی خوشیوں میں اضافہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد علی اکبر کی اہلیہ ماہم بتول نے پوسٹ شیئر کی جس میں اس نوبیاہتا جوڑے کو عید پر ٹوئننگ کرتے دیکھا گیا۔

پہلی پوسٹ میں ماہم کو آصفہ اینڈ نبیل کےسلور شاہکار میں غضب ڈھاتے دیکھا گیا جبکہ احمد علی ہلکے آسمانی رنگ کے کرتے پاجاما میں نظر آئے۔

ساتھ ہی دوسری پوسٹ میں ماہم بتول نے اونی ہیڈ میڈ کے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ انکے شوہر نے بھی اہلیہ سے میچنگ لباس میں اپنے لُّک کو مکمل کیا۔

ان پوسٹ میں جوڑے کے رات کی تاریکی میں رومانوی پوز کیساتھ فیملی فوٹوز بھی شامل ہیں  جس میں  دونوں ہی دن ماہم اور انکے شوہر کا اوور آل لُک دیدہ زیب ہونے کے ساتھ قابل تعریف بھی تھا جو نہ صرف انکے  دن کو خاص بناتا نظر آیا بلکہ صارفین کو بھی محبتیں نچھاور کرنے پر مجبور کرگیا۔

دوسری جانب اس نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی فینز کی جانب سے تعریفی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مداحوں نے دل کھول کر جوڑے پر محبتیں نچھاور کیں اور انہیں زندگی کی نئی خوشیوں پر مبارکباد دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain