تازہ تر ین

زارا اور اسد نے بیٹی کی رونمائی کر دی

پاکستانی اسٹار جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے اپنی اکلوتی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ بالآخر ریویل کردیا۔

زارا نور عباس نے اداکار اسد صدیقی سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل اسد نے 2014 میں ماہم سے شادی کی تھی، دونوں مختلف مارننگ شوز میں بھی ایک ساتھ نظر آتے رہے لیکن پھر اچانک 2017 ء میں راہیں جدا کرلیں جبکہ زارا نور کی اپنے شوہر سے سال 2017 ء میں ہی علیحدگی ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی جون 2016 میں ہوئی تھی۔

شادی کے چند سال بعد اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کی اہلیہ کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔

نومبر 2023 میں زارا نور عباس نے ایک مرتبہ پھر حاملہ ہونے سے متعلق اعلان کیا اور 27 مارچ 2024 میں اسٹار جوڑی نے اپنے ہاں ننھی پری کا استقبال کیا جسکا نام ‘نورِ جہاں’ رکھا۔

دونوں اسٹارز نے اپنی ننھی پری کا چہرہ ایک سال چھپا کر رکھا اور سب کو متجسس رکھا کہ آخر ننھی نورِ جہاں کس کی شکل سے ملتی ہے۔

اداکارہ نے بیٹی کی پہلی سالگرہ پر ایک جذباتی پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں نورِ جہاں کی ڈھیروں تصاویر کا کلاج دیوار پر لگا دیکھا جاسکتا تھا جبکہ تمام تصاویر مونوکروم تھیں۔

 اب اسٹار جوڑی نے بیٹی کی سالگرہ کا باقاعدہ جشن منایا ہے جس میں ننھی نورِ جہاں کا چہرہ بھی سب کو دکھا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر زارا نور عباس نے کاسنی رنگ کا جوڑا پہنا اور اپنی ننھی پری کو بھی اسی رنگ کے کپڑوں میں تیار کیا۔

نورِ جہاں کے سر پر فلورل بینڈ بھی پہنایا جو انہیں کسی پھولوں کی شہزادی جیسا لُک دیتا نظر آیا۔

اسٹار جوڑی کی بیٹی کی پیاری سی صورت پر فینز دل ہار بیٹھے ہیں جبکہ متعدد نورِ جہاں کو  اپنے والد کی پم شکل قرار دے رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain