تازہ تر ین

اسلام آباد سے پیرس جانیوالی فلائٹ میں مسافر کا پھر فضائی میزبان پر تشدد

قومی ایئرلائن کی اسلام آباد سے پیرس جانیوالی پرواز میں مسافر نے فضائی میزبان پر تشدد کیا۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز میں مسافر نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر فضائی میزبان پر تشدد کیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی، پیرس ایئرپورٹ پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا پرواز لینڈ ہوئی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے فضائی میزبان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain