بالی ووڈ کی معروف ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم تھے۔
یہی نہیں ایکتا کپور نے مزید انکشاف کیا کہ اس ریبوٹ میں ایک سیاست دان ہوگا، اس شو میں سمرتی ایرانی کی ’تلسی ویرانی‘ کے طور پر واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ایکتا نے کہا: ’ہم سیاست کو تفریح میں لا رہے ہیں، یا یہ کہنا بہتر ہوگا، ایک سیاستدان کو انٹرٹینمنٹ میں لارہے ہیں‘۔