معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر ربیکا خان نے منگیتر حسین ترین سے جلد شادی کا عندیہ دے دیا۔
معروف کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔
اس موقع پر ربیکا خان نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق متعدد سوالات کے جواب دیے۔
منگیتر حسین ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ربیکا خان نے بتایا کہ حسین میری پسند ہیں اور میں نے بعد میں انہیں گھر والوں کی بھی پسند بنا دیا۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے حسین ترین بہت پسند ہیں، حسین کی بالکل ایسی شخصیت ہے جیسی مجھے بطور اپنے ہمسفر کی شخصیت چاہیے تھی، وہ بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان شاء اللّٰہ ہم جلد شادی کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب ربیکا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی ویڈیوز اور تصویریں اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے سسرال سے یہ آخری عیدی آئی ہے۔
ربیکا خان کی ان پوسٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ انڈسٹری کا یہ جوڑا آئندہ میٹھی عید سے قبل شادی کر لے گا۔