تازہ تر ین

فواد خان کا بالی ووڈ سفر، اداکاراؤں کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟

پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔

فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔

فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں، اور کہا کہ وہ ایک اچھی دل رکھنے والی انسان ہیں۔

عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے بارے میں فواد نے کہا کہ ان دونوں میں زبردست توانائی اور جوش پایا جاتا ہے، جو کہ کام کے دوران نمایاں ہوتا ہے۔

وانی کپور کے بارے میں فواد خان نے کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کا کام بہت متاثر کن ہے۔ فواد نے مزید کہا کہ ان تمام اداکاراؤں میں صلاحیت اور خلوص دل دونوں موجود ہیں، جو انہیں نہ صرف باصلاحیت بلکہ اچھی شخصیات بھی بناتے ہیں۔

یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال 9 مئی کو ممکنہ طور پر ریلیز ہونے والی ہے تاہم بھارت میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد اس فلم کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس سے اس کی بھارت میں ریلیز رُکنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain