تازہ تر ین

بھائی کی مایوں — ایمن، منال کے جلوے چھا گئے

ایمن خان اور منال خان کے اپنے بھائی معاذ کے مایوں کے لیئے اپنائے گئے روایتی لُکس سوشل میڈیا پر چھا گئے۔

جڑواں بہنیں ایمن اور منال پاکستان کی نامور ماڈلز اور ٹیلی ویژن اداکارائیں ہیں، جو اپنی بہترین اداکاری اور غیر معمولی فین فالوونگ کے لیے مشہور ہیں۔

دونوں اداکارائیں کئی برسوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں، شادی کے بعد ایمن اور منال اگرچہ ٹی وی اسکرین سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی بدولت وہ آج بھی چرچوں میں رہتی ہیں۔

رواں ہفتے ان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں کی رنگا رنگ تقریب سے ہوا جس کا انعقاد روشنیوں کے شہر کراچی میں ہوا، اس تقریب میں فیملی سمیت قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔

مایوں کی تقریب کا ماحول نہایت خوشگوار، رنگین اور روایتی انداز میں سجا ہوا تھا، ہنسی، قہقہے، اور روایتی گیتوں کی گونج نے ہر دل کو خوشی سے بھر دیا۔

ایمن نے اس موقع پر نیلے رنگ کا دیدہ زیب لباس زیب تن کیا، جس پر سنہری گوٹے اور کڑھائی کا نفیس کام کیا گیا تھا، ان کی سادگی اور خوبصورتی نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

کانوں میں دیدہ زیب جھمکوں کے ساتھ ہلکی پھلکی جیولری کا استعمال ان کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر گیا۔

تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

دوسری جانب منال خان بھی کسی سے کم نہ تھیں، وہ آتشی گلابی اور نارنجی کنٹراسٹ کے لباس میں نظر آئیں، جس پر سنہری کڑھائی نے اسے چار چاند لگادیے۔

تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

منال نے خوبصورت لباس کے ساتھ مچنگ کی چوڑیوں سے اپنی کلائیوں کو سجایا جبکہ جیولری میں انہوں نے بھی ایمن کی طرح بھاری جھمکوں کا انتخاب کیا۔

تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

دونوں بہنوں نے مایوں کی تقریب کے لیے ‘حسین آفیشل’ کے تیار کردہ ملبوسات کو چنا، حسین میک اپ اور سادے ہیئر اسٹائل کے ساتھ ان کے یہ روایتی لُکس سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھائے۔

تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain