تازہ تر ین

شہزاد کی کس حرکت سے اجیت خان ناراض ہوئے؟

1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں بھلا کا کردار نبھانے والے شہزاد خان نے فلم سے جڑے ایک دلچسپ واقعے کو شیئر کیا ہے۔

شہزاد خان بھارت کے معروف اداکار اجیت خان کے صاحبزادے ہیں، اجیت خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں ولن کے کرداروں سے شہرت حاصل کی، وہ اپنے خاص لب و لہجے میں ڈائیلاگ ادا کرنے میں شہرت رکھتے تھے۔

فلم ’انداز اپنااپنا میں‘ جب شہزاد خان نے اپنے والد کا یہ انداز کاپی کیا تو انہیں اپنے والد سے ڈانٹ سننی پڑی۔

راج کمار سنتوشی کی اس فلم میں سلمان خان اور عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیے، لیکن اس وقت یہ دونوں ستارے فلم کو کامیابی نہ دلا سکے، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ فلم ایک کلٹ کلاسک کا درجہ حاصل کر چکی ہے اور اس کے معاون کردار بھی یادگار بن گئے ہیں۔

شہزاد خان کا کردار ’بھلا‘ فلم کے ولن تیجا (پاریش راول) کا ساتھی تھا، بھلا کا گیٹ اپ، اندازِ گفتگو اور آواز سب کچھ اجیت خان جیسا تھا، شہزاد نے اپنے والد کی مشہور آواز بھی اس کردار کے لیے اپنائی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی پوری کاسٹنگ راجکمار سنتوشی نے کی تھی، صرف اس ایک کردار کے لیے فلم کے پروڈیوسر ونئے کمار نے کہا کہ یہ کردار شہزاد ہی کرے گا، جب میں وہاں گیا تو راج جی نے مجھے کردار کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مجھے اپنے والد کی آواز استعمال کرنی ہے، یوں یہ سفر شروع ہوا۔

اجیت خان ناراض کیوں ہوئے؟

تاہم اجیت خان اس نقل سے خوش نہیں تھے، فلم دیکھنے کے بعد وہ ناراض ہوئے، شہزاد خان نے بتایا کہ میں نے ابا کو اس فلم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا، کچھ لوگوں نے انہیں بتایا کہ آپ کے بیٹے کی نئی فلم آئی ہے، لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اس نے آپ کی آواز استعمال کی ہے، پھر ابا نے فلم دیکھی اور مجھ سے کہا، آئندہ ایسی حماقت مت کرنا۔

فلم کے بارے میں

’انداز اپنا اپنا‘ میں سلمان خان، عامر خان کے ساتھ روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور، شکتی کپور اور دیوین ورما نے بھی اہم کردار ادا کیے۔

اگرچہ یہ فلم ابتدا میں فلاپ رہی، مگر آج اسے ہندی سنیما کی بہترین کامیڈی فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain