تازہ تر ین

شاہد آفریدی کی کاروبار دنیا میں بڑی انٹری

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنی نئی ریسٹورنٹ چین “لالہ دربار” کا افتتاح کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے مشہور پاکستان کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی میں ریسٹورٹ چین کا افتتاح کیا، جس کا نام “لالہ دربار” رکھا گیا ہے۔

Shahid Afridi with his fans during the restaurant opening ceremony in Dubai

یہ ریسٹورنٹ دبئی میں پاکستانی کھانوں کا ایک منفرد ذائقہ پیش کرے گا، افتتاحی تقریب میں شاہد آفریدی نے شرکت اور مداحوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر میں پاکستانی کھانوں کی ثقافت کو فروغ ملے، ‘لالہ دربار’ صرف ایک ریسٹورنٹ نہیں، بلکہ گھر جیسا ماحول فراہم کرے گا۔

آفریدی نے اشارہ دیا کہ “لالہ دربار” کا دائرہ کار مزید شہروں تک بڑھایا جائے گا، جس میں لندن، نیویارک اور کینیڈا جیسے شہر شامل ہوسکتے ہیں۔

ریسٹورٹ کی تھیم کرکٹ پر مبنی ہے جبکہ یہاں سابق کرکٹر کی یادگار اننگز کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔
Shahid Afridi singing a bat during his restaurant opening ceremony in Dubai


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain