تازہ تر ین

کیا واقعی ہانیہ عامر نے نریندر مودی سے اپیل کی ہے؟

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے نام سے منسوب ایک جعلی پوسٹ کی تردید کی ہے جس میں پہلگام حملے کا الزام پاکستانی فوج کے سربراہ پر عائد کیا گیا تھا۔

پاکستان کی طرح پڑوسی ملک بھارت  میں بھی ہانیہ عامر کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے اور انسٹاگرام بین ہونے کے بعد اداکارہ کے نام سے ایک ایکس پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئی۔

پوسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر   براہ راست بھارتی وزیر اعظم، نریندر مودی سے ایک خصوصی اپیل کررہی ہیں۔

پوسٹ دیکھئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے  لکھا کہ ‘کشمیر میں جو کچھ بھی  ہوا اس کی واحد وجہ جنرل عاصم منیر کے اقدامات ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہی وجہ ہے کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر پورے ہندوستان میں پابندی عائد کر دی گئی  اور اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے‘۔

پوسٹ میئں مزید کہا گیا کہ ‘میں بہت احترام کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم سے درخواست کرتی ہوں کہ  ہم پاکستانوں  نے ہندوستان کے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے‘۔

 یہ پاکستانی فوج اور اسلامی دہشت گرد ہیں جو پہلگام دہشت گرد حملے کے پیچھے ہیں تو آپ عام پاکستانیوں کو سزا کیوں دے رہے ہیں؟ براہ کرم پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں نہ کہ معصوم شہریوں کے خلاف‘۔

ہانیہ کا تردیدی بیان

اداکارہ  ہانیہ عامر کے نام سے منسوب یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم حال ہی میں ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ہانیہ نے وائرل جعلی پوسٹ کی تردید کردی۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں واضح طور پر کہا تھا کہ یہ پوسٹ من گھڑت ہے اور ان کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔

پوسٹ دیکھئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ ‘حال ہی میں میرے نام سے منسوب  ایک بیان سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کر رہا ہے اور اب  میں اس پر براہ راست بات کرنا چاہتی ہوں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘سوشل میڈیا پر سرکیولیٹ ہونے والی پوسٹ کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے میں نے وہ بیان نہیں دیا ہے اور نہ میں ان الفاظ کسے اتفاق نہیں کرتی جو مجھ سے جوڑے جا رہے ہیں کیونکہ یہ سراسر من گھڑت ہیں‘۔

ہانیہ نے مزید کہا کہ ‘ یہ بہت ہی دکھ اور افسوس کا وقت ہے میرا دل ان بے گناہ لوگوں اور ان کے گھر والوں کے لیے دکھی ہے جو حال ہی میں ہونے والے حادثے میں مرگئے ہمیں اس واقعے پر افسوس کرنا چاہیے، سیاست نہیں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ایسے مشکل وقت میں جذبات میں بہہ جانا سب سے آسان کام ہے  لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیےکہ کچھ شدت پسندوں کی وجہ سے پورے ملک کو مورد الزا نہیں ٹھرانا چاہیے اور کسی پر بنا ثبوت کے  الزام لگانا صرف پھوٹ ڈالنا ہے  ہمیں اس وقت چیزیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے‘۔

اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘ آپ کی محبت میرے لیے بہت اہم ہے میں آپ سب سے بہت پیار سے کہہ رہی ہوں کہ کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے  پہلے ایک بار سچائی کو جانچ لیں اور ان مشکل وقتوں میں پیار اور صاف گوئی سے پیش آئیں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں ہمیشہ سب سے اچھی باتیں کرنے  اور  سب کو عزت دینے کی کوشش کرتی رہوں گی، پہلگام حملے پر  دلی افسوس اور امن کی امید کے ساتھ‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے دوٹوک الفاظ میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain