تازہ تر ین

جنگ کے خطرے کی وجہ سے وطن واپس آگئی، جنت مرزا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا  نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کے بعد ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ پر لب کشائی کرڈالی۔

پاک بھارت ممکنہ جنگ کی صورتحال کے  حساس موضوع پر ہاتھ کے اشارے سے خاموشی اختیار کرنے کا اظہار کرنے والی ٹک ٹاکر نے مداحوں کیلئے وضاحت جاری کردی۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اسٹوریز کا رخ کرتے ہوئے جنت مرزا نے معاملے پر اپنا مؤقف جاری کردیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی انسٹا اسٹوری میں جنت کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی چھٹیاں لندن میں گزارنے والی تھی لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے میں نے اپنا سفر مختصر کرنے اور گھر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے لیے میری محبت بے حد ہے اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے‘۔

جنت نے مزید کہا کہ ‘جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی یہ صرف تباہی اور بربادی لاتی ہے اور میرا پختہ یقین ہے کہ مسائل کو پرامن مذاکرات اور میز پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے نہ کہ تشدد اور جارحیت کے ذریعے‘۔

اپنے پیغام کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ‘آئیے اپنے پیارے وطن پاکستان کے لیے ایک پرامن حل اور ایک روشن مستقبل کی امید کریں‘۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر تھیں، لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

ان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور پاکستان و بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر کیا کہیں گی؟

اس پر جنت مرزا نے کوئی بات کیے بغیر ہونٹوں کو بند رکھنے کا اشارہ کیا اور وہ کوئی بات کیے بغیر وہاں سے چلی گئیں، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور تبصرے کیے کہ ٹک ٹاکر کو سیاسی معاملات کا کیا پتا، ان سے ناچ اور گانوں سے متعلق پوچھا جاتا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain