تازہ تر ین

معروف مصنف محمد کمال پاشا انتقال کر گئے

لاہور: پاکستانی فلمی دنیا ایک عہد ساز شخصیت سے محروم ہو گئی۔ معروف فلمی مصنف محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ 300 کے قریب فلموں کے سکرپٹ لکھ چکے تھے، جن میں کئی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔
ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ برین سٹروک، برین ڈیمج اور معدے کی شدید بیماریوں میں مبتلا تھے۔ گزشتہ سات ماہ سے وہ بستر پر تھے اور یادداشت بھی کھو بیٹھے تھے۔
محمد کمال پاشا نے پاکستانی سینما کو “نکی جئی ہاں”، “رقاصہ” اور “ہمایوں گجر” جیسی یادگار فلمیں دیں، جو آج بھی فلمی شائقین کو یاد ہیں۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب مصنف تھے بلکہ فلمی روایات کے وارث بھی تھے، کیونکہ وہ مشہور ڈائریکٹر انور کمال پاشا کے بیٹے اور حکیم شجاع پاشا کے پوتے تھے۔
ان کی رحلت پر فلمی، ادبی اور ثقافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain