تازہ تر ین

میٹ گالا: کیارا ایڈوانی کی بی ٹی ایس تصویر نے دھوم مچا دی

بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی جوکہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں مبینہ طور پر اس سال میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

 نیویارک میں منعقد ہونے والی اس گرینڈ فیشن نائٹ میں نہ صرف کیارا ایڈوانی کی ں پہلی شرکت ہوگی بلکہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ وہ کسی ریڈ کارپٹ پر اپنے حمل کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

اداکارہ مداح ان کا میٹ گالا ڈیبیو لک دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہیں تاہم کیارا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر   تقریب سے اپنی  پہلی بی ٹی ایس تصویر شیئر کرکے پرستاروں کا جوش اور بھی زیادہ پڑھادیا ہے۔

پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خوبصورت ڈریس شو پیس کے ہمراہ کچھ چاکلیٹس اور پھولوں کے ساتھ کیارا نے مداحوں کو نیو یارک پہنچنے کی اطلاع دی جہاں ایک ٹکٹ نما پیپر پر میٹ گالا کا نام لکھ کر اسے ایونٹ کے انٹری پاس سے تشبیہ بھی دی گئی ہے۔

پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح حاملہ اداکارہ کے پہلے میٹ گالا ڈیبیو کیلئے اپنی نیک تمناؤں اور ان کے ڈریس کو دیکھنے کیلئے تجسس کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

میٹ گالا 2025 میں بھارتی مشہور شخصیات

اداکارہ کیارا ایڈوانی کےہمراہ اس سال پہلی بار بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ بھی میٹ گالا میں شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سبیاساچی مکھرجی کے تیار کردہ ایک شاندار لباس میں ریڈ کارپیٹ پر نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی آئیکون پریانکا چوپڑا جونس فیشن کی اس رات میں اپنی پانچویں شرکت کریں گی اور اطلاعات کے مطابق وہ اولیور روسٹنگ کی تیار کردہ ایک خصوصی تخلیق پہنیں گی جس کے ساتھ بلغاری کے ہائی جیولری کلیکشن کا ایک شاندار پیس ہوگا۔

میٹ گالا 2025 کے بارے میں

میٹ گالا 2025 اپنی دلکش واپسی کے لیے 5 مئی 2025 کو نیویارک شہر کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کی نمائش ‘سپر فائن، ٹیلرنگ بلیک اسٹائل’ کے مطابق، ڈریس کوڈ ‘ٹیلرڈ فار یو’ ہے جس کا مقصد مردوں کے لباس اور سوٹنگ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

کیارا کی میٹ گالا میں شرکت ان کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جو عالمی سطح پر ان کی جگہ کو مزید مضبوط بنائے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain