کراچی پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیاہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعہ کی جگہ سے دھاتی ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں،دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
اس سے قبل لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے، پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں ناکارہ بنائے جانے والے انڈین ڈرون کا ملبہ سولکھن آباد سے مل گیاہے،سکیورٹی حکام نے ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے لیا، علی الصبح ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔
چکوال میں تھانہ ڈوھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے
گجرات کے نواحی علاقہ پیرجنڈ میں ڈرون کے 4 ٹکڑے مل گئے،عینی شاہدین کے مطابق رات گئے اچانک دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
دوسری جانب سندھ کے شہر گھوٹکی میں پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو میں ڈرون گرنے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہواہے۔