تازہ تر ین

ایریزونا یونیورسٹی نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا آغاز کر دیا

امریکا کی صف اول کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات کا آغاز کردیا۔

 امریکی یونیورسٹی پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور کے ساتھ شراکت داری سے عالمی معیار کے ڈگری پروگرامز، دہری ڈگری کے مواقع، بین الاقوامی تبادلے اور صنعت سے ہم آہنگ سرٹیفیکیشنز فراہم کرے گی۔

پاکستانی طالب علموں کو ملک کے اندر ہی امریکی یونیورسٹی کی معیاری تعلیم ، تربیت اور ڈگری کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ 16 اپریل 2025ء کو ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپے کیمپس میں، دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

یہ چھ براعظموں پر پھیلی 30 سے زائد یونیورسٹیز کا نیٹ ورک ہے جس سے پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے، عالمی معیار کی تعلیم، بین الاقوامی تبادلے اور جدت پر مبنی کیریئرز کے دروازے کھل جائیں گے۔

لندن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل وکیل شاہ زیب اعوان اور ہارورڈ سے ایم بی اے کرنے والے جہانزیب برانا، این آئی ٹی لاہور میں پہلا کیمپس قائم کریں گے جس میں اسکول آف بزنس اسٹڈیز اور اسکول آف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے شعبے شامل ہوں گے۔

جہانزیب برانا کے مطابق ڈی ایچ اے فیز سات کے قریب واقع یہ کیمپس عالمی معیار کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا پلیٹ فارم بنے گا۔

ممتاز ماہر تعلیم اور پاکستانی و بین الاقوامی تعلیمی حلقوں میں انتہائی معتبر نام ڈاکٹر فیصل باری، وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر باری نے کہاکہ یہ درس گاہ بدلتی ہوئی عالمی معیشت میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری علم اور مہارتیں فراہم کرے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain